صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 17 اکتوبر 2025 

پشاور: 22 دن کی دلہن کا قتل، سنگ دل شوہر گرفتار

کرائم رپورٹر | جمعرات 16 جنوری 2025 

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے تھانہ تہکال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سنگ دل شوہر نے اپنی 22 دن کی دلہن کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

ابتدائی طور پر ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے، لیکن پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کو جان سے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، شوہر نے اپنی بیوی کو لوپٹا کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ملزم کی دوسری شادی تھی، جو لو میرج کے طور پر انجام پائی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

علاقے میں اس واقعے پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔