پاک فوج ہمارے لیے وہ دیوار ہیں جسے دشمن کبھی بھی پار نہیں کر سکتا ، ہمارے شہداء کی قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیات سیٹھ عمر فاروق گلو صراف، سیٹھ انس طاہر صراف نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں آج کے بعد ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج نے وطنِ عزیز کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جس کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں جنہوں نے یہ جرم کیا انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے، افواج پاکستان کے لیے تن من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے، پاک فوج کے شہیدوں نے ملکی دفاع میں تاریخی قربانیاں دی ہیں، سماجی خدمات ہوں یا قدرتی آفات، ہر شعبے میں پاک فوج نے نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں افواج پاکستا ن کے جوان سرحدو ں پر اپنی ڈیوٹی جاں فشانی سے سر انجام دیتے ہیں تاکہ ہم آرا م اور سکون کی نیند سوسکیں ، وہ ہماری اور ہمارے بچوں کی حفاظت کی خاطر اپنے بچو ں کو یتیم کردیتے ہیں ، 9 مئی کا وا قع بہت سنگین واقع ہے یادگار شہدا کے ساتھ بے حرمتی کسی صورت بردا شت نہیں کی جا سکتی، پاکستان ہماری جان ہماری آن اور شان ہے سب سے پہلے پاکستان اور ہماری افواج ہیں*