صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا

disk news | ہفتہ 25 مارچ 2023 

یمسٹر ڈیم، ہالینڈ: ریل گاڑی کی پٹڑیوں کے نیچے ایک عرصے سے سرنگ بنا کر رہنے والے بجوؤں نے ہالینڈ کے ریلوے نظام کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی جگہوں پر ایک ہفتے تک ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ہے۔

ملک کے جنوبی اور شمالی حصے کی ریلوے لائن متاثر ہوکر جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔ اسی طرح ڈین بوش اور باکسٹیل شہروں کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت بالکل ختم ہوکررہ گئی تھی۔ واضح رہے کہ بجو کو ہالینڈ میں تحفظ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کا حل بتانے سے قاصر ہیں۔

ہالینڈ کی ریل کمپنی، پروریل کے سی ای او جان ووپن کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹرینوں کو روکنا پڑا ہے جس کی وجہ بجوؤں کی زیرزمین سرنگیں ہیں۔ ریل گاڑیاں معمول پر چلانے کےلیے ہمیں مجاز اداروں سے اجازت لینا ہوگی کیونکہ اس سے ان جانوروں کے گھر متاثر ہوں گے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا  ہے کہ بجوؤں کی بڑی تعداد پٹڑیوں کے نیچے سرنگیں کھود رہے ہیں جس میں مزید تیزی آئی ہے۔ اس سے پٹڑیوں اور ریل گاڑیوں کے لیے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اسی جانور کی سرگرمی سے مولک وورم اور صوبہ فرائسلینڈ کے درمیان ریلوے لائن بند کی گئی تھی جو اگلے ماہ تک بحال نہیں ہوپائے گی۔

فی الحال ایک تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ بجوؤں کو سرنگ کھودنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائنوں کے اطراف ریت کے ٹیلے بنائے جائیں تاکہ وہ عین پٹڑیوں کے نیچے اپنا گھر نہ بناسکیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔