صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

امیتابھ بچن صحت یاب، شوٹنگ کا آغاز کردیا

disk news | ہفتہ 25 مارچ 2023 

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر چوٹ لگنے کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔

بگ بی نے اپنے بلاگ پیج پر صحت کی تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے کے لئے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے لکھا  کہ  جسم کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش ہونی چاہئے، میری فیملی اور خیرخواہوں کی طرف سے میری دیکھ بھال اور آرام کے ساتھ ساتھ جاری ہے جس کے لئے ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے، پسلی اور پاؤں کی انگلیاں اگرچہ ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہیں لیکن ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

کچھ دن پہلے پیکو اداکار نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

امیتابھ بچن کو ’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر ایک گہری چوٹ لگی تھی، نئی فلم میں ان کے ساتھ پربھاس، دپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔