صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

افغان ٹیم کیخلاف شکست پر رمیز راجا کا موقف سامنے آگیا

disk news | ہفتہ 25 مارچ 2023 

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے افغانستان کے خلاف پہلی شکست پر موقف دیدیا۔

آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اُترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

مزید پڑھیں: نوجوان کرکٹرز دباؤ میں آکر گھبرا گئے، شاداب خان

رمیز راجا نے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پُرامید ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 93 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، افغانستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا، یہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔