صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

شام میں جوابی حملے کے بعد امریکا کی ایران کو خطرناک نتائج کی دھمکی

disk news | ہفتہ 25 مارچ 2023 

وٹاوا: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے شام میں ’ایرانی حمایتی فورسز‘ پر حالیہ فضائی حملے کے بعد ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ’طاقت کا استعمال‘ کرے گا۔

امریکی صدر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز شام میں امریکی فورسز اور ایرانی کی ’حمایتی فورسز‘ کے مابین جھڑپ ہوئی اور اس دوران ایک امریکی اہلکار زخمی ہوا۔

جوبائیڈن نے کینیڈا کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، “امریکا ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا، لیکن اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کے لیے تیار رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جواب دیا ہم رکنے والے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ پینٹاگون نے کہا تھا کہ جمعرات کو امریکی F-15 طیاروں نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) سے وابستہ گروپوں کے زیر استعمال دو تنصیبات پر حملہ کیا۔

شام میں جنگ کی نگرانی کرنے والی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں 8 ایران نواز جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ آزادانہ طور پر ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔