صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

علی ظفر کی نئی نعت ریلیز، مداح سن کر آبدیدہ ہوگئے

disk news | جمعہ 24 مارچ 2023 

لاہور: رمضان المبارک کے پہلے روز گلوکار علی ظفر نے اقبال عظیم کی نعت ‘فاصلوں کو تکلف’ کا نیا ایڈیشن جاری کیا ہے جسے سن کر مداح آبدیدہ ہوگئے ہیں۔

گلوکار نے امید ظاہر کی کہ ان کی اس کوشش سے لوگوں میں حوصلہ افزائی اور احترام کا احساس  آئے گا جو اس مقدس مہینے کے دوران بہت ضروری ہیں۔

علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ میں لکھا کہ ہمارے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ آگیا ہے. ہمارے خالق کے ساتھ گہری سطح پر رابطہ قائم کرنے اور دوبارہ جڑنے کا موقع آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ اپنی نعت شیئر کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی زیارت کی روحانی خوبصورتی کو بھی بیان کرتی ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے والے اس خوبصورت کلام کی یادگار کشش سے خود کو جوڑ سکیں گے۔

بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں علی ظفر اپنی آنکھیں بند کرکے نعت پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں مکہ اور مدینہ کی تصاویر چل رہی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔