صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات

disk news | جمعہ 24 مارچ 2023 

نادیہ کہف امریکی ریاست نیو جرسی میں عائلی قوانین اور امیگریشن کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔

cنادیہ نے حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں اور عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہاں کی نوجوان نسل یہ ذہن نشین کرلے کہ وہ بلا خوف اپنے دین پر عمل کر سکتے ہیں۔ تنوع (diversity) ہماری طاقت ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ کی نامزدگی، جو ایک سال پہلے ہوئی تھی، سینیٹر کرسٹن کوراڈو کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم نادیہ کے انتخاب کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی۔

نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہوئیں اور ایک طویل عرصے سے امریکا میں اسلامی بنیادوں میں کام کر رہی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔