صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی

disk news | جمعرات 23 مارچ 2023 

رتھ: آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مشہور کارٹون کردار، مینیئن کے مجسمے اور دیگر ماڈل تیزی سے دیکھے گئے ہیں لیکن اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کون نصب کررہا ہے۔

اس علاقے کا نام وارک ہے جہاں مشکل سے 70 افراد رہتے ہیں۔ مقامی افراد نےبتایا کہ گزشتہ برس کرسمس سے قبل پہلا مینیئن دیکھا گیا۔ پھر ان کی تعداد بڑھتی گئی اور اب یہاں 24 کے قریب مینیئن ماڈل موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ماڈل دھاتی کاٹ کباڑ سےبنائے گئے ہیں جنہیں ڈاک رکھنے یا پودے اور پھول دان کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کچھ ماڈل کو بطور آرٹ کا نمونہ بنایا گیا ہے اور ان میں کوئی شے نہیں رکھی جاسکتی۔ ڈزنی کی مشہور اینی میشن فلم، ڈسپیکیبل می کے اہم اور دلچسپ کردار مینیئن ہیں جو اب پوری دنیا میں مشہور ہوچکے ہیں۔

وارکے کے اکثرافراد کھیتی باڑی کرتے ہیں اور سادہ مزاج ہیں۔ لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مینیئن کے بعد اب دیگر لوگوں نے بھی یہاں رہائش اختیار کی ہے۔

صرف ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں مینیئن کو لگاتے دیکھا گیا ہے لیکن لگانے والا فرد سانتا کلاؤز کے لباس میں تھا اور اس کی شناخت نہیں ہوسکتی ہے۔ تاہم بعض افراد کو شبہ ہے کہ پہاڑی علاقے کے پاس رہنے والا ایک فنکار شین گونینن ہی اس کی پشت پر ہے۔ اس کے گھر کے باہر مینیئن کے بہت سے ماڈل بھی لگے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔