عالم اسلام میں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مسلمان مذہبی جوش و خروش کے ساتھ روزے اور عبادتوں میں مصروف ہوگئے۔
دنیا بھر میں موجود شوبز کمیونٹی کی نامور شخصیات نے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ماہ ہمیں سخاوت اور دوسروں کے متعلق غور و فکر کی دعوت دیتا ہے، خصوصی طور پر ان لوگوں کیلئے جو مشکلات کا شکار ہیں۔
ٹویٹر پر متعدد پاکستانی شوبز ستاروں ہمایوں سعید، عروہ حسین، فہد مصطفی، حسن رحیم اور دیگر نے ماہ رمضان کے آغاز پر دعائیں کیں۔
ھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، بگ باس ایکٹر عمر ریاض اور اداکارہ صوفی چوہدری نے مداحوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
انسٹا گرام پر سیمی راحیل اور عدنان صدیقی نے رمضان کی برکتوں کے متعلق ویڈیوز شیئر کیں۔