صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل طلب

disk news | منگل 21 مارچ 2023 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین عدالت کیس میں بدھ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف درج توہین الیکشن کمیشن کیس کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسعد عمر کو نوٹس جاری کردیے اور تینوں رہنماؤں کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کیس کی سماعت کل صبح دس بجے ہو گی جبکہ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی  بنچ کرے گا اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس بھی  جاری کردیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔