صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار دسمبر 2024 

صبینہ فاروق نے نفرت انگیز مہم چلانے والوں کو وارننگ دے دی

disk news | اتوار 19 مارچ 2023 

راچی: پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

صبینہ فاروق نے لکھا کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رکھ کر ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔