صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

غصیلے ہاتھی نے شیرنی کو پانی کی بوچھاڑ سےبھگادیا، ویڈیو وائرل

disk news | جمعرات مارچ 2023 

جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں کنویں کے پاس آرام سے بیٹھی شیرنی پر نوجوان ہاتھی غصیلے انداز میں چیختا ہے اوراپنی سونڈ میں پانی بھر کر اسے بھگادیتا ہے۔ اس کی دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

یہ ڈرامائی ویڈیو بیولیل گیم ریزرو پارک کے نالیڈٰ گیم لاج کی ہے جسے وہاں لگے کیمرے نے ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوپہرکے پرسکون ماحول میں ایک شیرنی کنویں کے پاس آرام کررہی ہے۔ یکایک اسے قدموں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ لیکن شیرنی واقف نہیں ہوتی کہ اسے جلد ہی اپنی آرام دہ جگہ چھوڑنی ہوگی۔

اگرچہ شیر ہاتھیوں کا شکار نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے الجھتے ہیں تاہم ہاتھی شیروں کو اپنا دشمن ضرور سمجھتے ہیں کہ درندہ ان کے بچوں کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے ہاتھی اور شیر کا سامنا شیر کے فرار پر منتج ہوتا ہے کیونکہ ہاتھی اکثر ان کا پیچھا کرتے ہیں۔

اس موقع پر شیرنی نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا لیکن ہاتھی نے پہلے پانی پیا اور اس کے بعد سونڈ میں بھر کر اسے شیرنی کی جانب پھینکا۔ اس کے بعد شیرنی نے پیچھے ہٹنے میں ہی عافیت جانی اور اور ہاتھی چنگھاڑتا ہوا اس کے پیچھے دوڑا۔

صرف چار روز میں اس ویڈیو کو 33 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔