صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

RRR سپر اسٹار رام چرن ہالی وڈ میں فلمی ڈیبیو کیلئے تیار

disk news | جمعرات مارچ 2023 

یویارک: بھارتی فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کے ایکشن ہیرو رام چرن ہالی وڈ میں اپنا فلم کیریئر شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں رام چرن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ کے معروف ڈائریکٹروں کے ساتھ اپنے فلمی ڈیبیو کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہالی وڈ پروجیکٹ میں ان کی شمولیت کے متعلق باضابطہ اعلان کچھ دن میں ہوجائے گا۔

رام چرن کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈ میں ٹام کروز، جولیہ رابرٹس اور براڈ پٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے خواشمند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا اب عالمی سینما کی طرف بڑھ رہی ہے اور تمام فلم انڈسٹریاں اب ختم ہوکر ایک ہوجائیں گی۔

رام چرن سمیت ’آر آر آر‘ کی پوری ٹیم اس وقت امریکا میں موجود ہے تاکہ وہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہو جہاں ان کے گانے کو ’بیسٹ اورجنل سانگ‘ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔