صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

مصر سے ’مسکراتے ابولہول‘ جیسا مجسمہ دریافت

disk news | بدھ مارچ 2023 

قاہرہ: مصر میں کھدائی کے دوران ابولہول سے متاثرہ ایک ایسا مجسمہ دریافت ہوا ہے جس پر مسکراہٹ عیاں ہیں اور گالوں میں گڑھے پڑے ہیں جبکہ قیاس ہے کہ درحقیقت یہ مجسمہ رومی بادشاہ کلاڈیئس کا ہے۔

قاہرہ سے 450 کلومیٹر دور جنوب میں دریافت ہونے والے دندیرا نامی مقبرے سے یہ مجسمہ برآمد ہوا ہے اور ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ رومی فرماں رواں کلاڈیئس کا مجسمہ ہوسکتا ہے۔ 41 تا 54 عیسوی کےدوران رومی سلطنت کو افریقہ تک وسعت دی تھی اور مصر کا حاکم بھی بنا تھا۔

لیکن کلاڈیئس کا مجسمہ ابولہول سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو شیر کے دھڑ اور انسانی شکل

اسی مجسمے کے ساتھ پتھر کی سِل ملی ہے جس پر بعض علامات اور ہیروغلافی (قدیم تصویری تحریر) الفاظ کندہ ہیں۔ توقع ہے کہ ان کے مطالعے سے اس وقت کے روم اور خود کلاڈیئس کے متعلق ہماری معلومات میں اضافہ ہوسکے گا۔ اگرچہ ابولہول کا مجسمہ 20 میٹر بلند ہے لیکن اس کے مقابلے میں یہ مجسمہ چھوٹی مورتی کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔