صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

شاہ رخ ، سلمان اور امیتابھ بچن اپنے گارڈز کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں

disk news | اتوار مارچ 2023 

ممبئی: شاہ رخ خان، سلمان خان اور امتیابھ بچن سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں باڈی گارڈ کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے اداکار شاہ رخ خان ہیں جو اپنے محافظ روی سنگھ کو ماہانہ 20 لاکھ روپے (سالانہ ڈھائی کروڑ روپے) تنخواہ دیتے ہیں۔

دریا دل شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ددلانی کو بھی اچھی تنخواہ دیتے ہیں جو غالباً 7 کروڑ سالانہ ہے۔ جس کا اندازہ اس وقت ہوا تھا جب پوجا دلانی نے اپنے پرتعیش اپارٹمنٹ کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے 

شاہ رخ خان کی طرح عامر خان اور سلمان خان بھی اپنے اپنے باڈی گارڈز کو تگڑی تنخواہ دیتے ہیں جو 16 لاکھ روپے ماہانہ ہے جب کہ امیتابھ بچن اپنے باڈی گارڈ جتیندر شندے کو بارہ لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔

اسی طرح اکشے کمار اپنے باڈی گارڈ شریاس کو 10 لاکھ ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔

ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے کرینہ کپور بھی کافی خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹوں کی دیکھ بھال کرنے والی آیا کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتی ہیں اور اوور ٹائم بھی دیتی ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔