صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ، 43 انچ اسکرین اور وزن 100 پونڈ

دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ، 43 انچ اسکرین اور وزن 100 پونڈ | بدھ مارچ 2023 

ارتھ کیرولینا: اگرچہ یہ باضابطہ طور پر کسی کمپنی نہیں بنایا لیکن اسے دنیا کا سب بڑا اور سب سے وزنی ایسا لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے جو کسی بھی عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے۔

اسے یوٹیوبر جوڑے ایوان اور کیٹلِن نے تیار کیا ہے  جو ٹیکنالوجی کی دلچسپ اشیا بناتے رہتے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ لگ بھگ 100 پونڈ (45 کلوگرام) ہے اور اسکرین لگ بھگ 43 انچ وسیع ہے۔ تاہم اسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں جو اس کے وزن کو ہولناک بنادیتی ہے۔ تاہم کئی ماہ کی محنت کے بعد اِیوان اور کیٹلِن نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ ایسا لیپ ٹاپ بنایا جاسکتا ہے۔

اس کا زیریں تختہ پلائی کی لکڑی سے تراشا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر لیپ ٹاپ کا اسکرین گھمانےکی سہولت دی گئی ہے۔ تاہم اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کی بورڈ بھی جناتی بنایا گیا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے۔ ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ کی جسامت کا ایک ایک ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔

اگرچہ یہ عام کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے لیکن اسے گیمزر نے سراہا ہے جو بڑی اسکرین پر گیم کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ اس میں عام لیپ ٹاپ کا سرکٹ ہی ہے لیکن اسکرین کے لیے غیرمعمولی بجلی درکار تھی۔ اس کے لیے 150 واٹ بیٹری کا ایک جوڑا لگایا گیا ہے جبکہ ایک تیسری بیٹری سے ایل ای ڈی لائٹ روشن کی گئی ہیں۔
اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھجوادیا گیا ہے تاہم اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔