صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب؛ اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

disk news | بدھ مارچ 2023 

پیرس: بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلۂ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پُرتعیش سال گرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔

اس تقریب کو ہیلیم کےغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔

اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔ نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکاراؤں نے سال گرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔