صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

پریانکا چوپڑا آئندہ ماہ امریکی گلوکار نک جانس کےساتھ منگنی کریں گی

اکثریت ڈیسک | بدھ 27 جون 2018 

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جولائی کے آخر میں یا اگست کے شروع میں امریکی گلوکار نک جانس کےساتھ منگنی کریں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا آئندہ ماہ نک جانس کےساتھ منگنی کریں گی،تاہم اس بارے انہوں نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ پریا نکا چوپڑا اور نک جانس کی پہلی ملاقات میٹ گالا میں ہوئی،اور اس کے بعد دونوں بھارت آئے اور یہاں پر نک جانس نے پریانکا کی فیملی سے ملاقات کی۔

 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نک جونس جو ان دنوں پریانکا چوپڑا کے خاندان سے ملنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں، انہوں نے حالیہ ملاقات کے دوران اپنی منگنی کی بات کو حتمی شکل دے دی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ منگنی کی تقریب امریکا میں منعقد ہوگی، جہاں دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔