صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

960 افراد کا بیک وقت کروشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

disk news | منگل 28 فروری 2023 

ڈربی: برطانیہ میں کریشیا کے شوقین 960 افراد نے ایک جگہ جمع ہوکر بیک وقت کریشیا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں قائم ڈربی ارینا میں بی بی سی ریڈیو ڈربی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ریکارڈ کی تصدیق کی۔

تقریب میں 960 افرد نے بیک وقت کریشیا کر کے 2017 میں آسٹریلیا میں بنایا جانے والا 604 افراد کا ریکارڈ توڑا۔

یہ تقریب بی بی سی ریڈیو ڈربی کے ’میک اے ڈفرینس: میک اے بلینکٹ‘ کمپین کا اختتام تھی جس میں کریشیا کرنے والوں نے ملک بھر سے بُنے ہوئے اور کریشیا کیے ہوئے کمبل ضرورت مند افراد کے لیے بھیجے۔ اس مہم کے نتیجے میں تقریباً 2000 گھر کے بنے ہوئے کمبل جمع ہوئے جن کو عطیہ کر دیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔