صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 29 اپریل 2024 

< > اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

disk news | اتوار 26 فروری 2023 

  کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقاریب ایک ہفتے سے جاری تھیں اور اب باضابطہ طور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا میں وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کیلئے لال رنگ کا دلکش دلہن کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ شادی کی مرکزی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات بھی

اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی نظر آتی ہیں۔

چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔

 

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر  شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔