صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ مئی 2024 

بوڑھے افراد کے ماسک سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار

disk news | بدھ 22 فروری 2023 

یسیکس: برطانیہ میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی کا ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو بھائیوں نے بوڑھے افراد کے چہرے والے ربڑ ماسک پہن کر جیولری شاپ میں کامیاب نقب لگائی لیکن اب وہ دھرلیے گئے ہیں۔

27 ستمبر 2021  کو دو بوڑھے افراد ایپنگ جیولری میں داخل ہوئے۔ دونوں بوڑھے افراد کے چہرے پر حقیقت سے قریب تر جھریاں تھیں، درمیان سے بال اڑے ہوئے تھے اور اطراف میں بھی سفید بال تھے۔ انہوں نے دکان میں داخل ہوتے ہیں خنجر نکال لیے اور 15000 برطانوی پاؤنڈ کی رولیکس گھڑیاں چرالیں۔

دونوں کی شناخت نہ ہوسکی تاہم کچھ روز قبل پولیس نے تلاشی کے لیے ان کی کار کو روکا تو اس میں ربڑ کے دو ماسک ملے جو حقیقت سے بہت قریب ترتھے۔ ان ماسک پر دونوں بھائیوں کے ڈی این اے ملے جس سے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام جارج مرفی برسٹو اور بنجامن مرفی برسٹو ہیں۔ ماسک پر لگے لعاب سے پولیس نے انہیں شناخت کرلیا ہے۔ ایسیکس پولیس کے مطابق دونوں نے انتہائی حقیقی ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ان دونوں نے دکان میں داخل ہوکر الارم بجنے سے پہلے کارروائی کی تھی۔ تاہم انہوں نے اسٹاف کی کلائی سی قیمتی رولیکس گھڑی بھی چرائی تھی۔

دونوں بھائیوں کو مجموعی طور پر 31 برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔