صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 18 مئی 2024 

پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک؛ شاہ محمود، اسد عمر اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں

disk news | بدھ 22 فروری 2023 

لاہور: جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، سرفراز چیمہ، عثمان اکرم اور دیگر نے گرفتاریاں دے دیں۔

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہوگئی۔ رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بھی گرفتاریاں دینا شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کی گاڑی میں بٹھا لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو سی سی پی او آفس کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

تحریک انصاف کے کارکنان سی سی پی او آفس کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو قیدی کی وین میں کیمپ جیل کی طرف لے جایا گیا ہے جبکہ کارکنان وین کے اوپر بیٹھ کر ساتھ ساتھ جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ نے سب سے پہلے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دیا لیکن پولیس غائب۔ #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/rGbE6vnHdq

— PTI (@PTIofficial) February 22, 2023

 

پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین کے خلاف باقائدہ مقدمات درج کیے جانے کا امکان ہے، سیاسی جماعت کے کارکنوں نے دفاع 144 اور 16 ایم پی او کی خلاف ورزی کی، پابندی کے باوجود احتجاج اور ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو باقاعدہ گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔