صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا

disk news | جمعرات فروری 2023 

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پر لے جارہی ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی اتحادیوں کے ساتھ مشترکا جنگی مشقیں ریڈ لائن کی انتہا ہیں جس سے جزیرہ نما کوریا سنگین  جنگ کا شکار خطے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کی سیاسی اور فوجی صورتحال تناؤ کی انتہا اور سرخ لکیر تک پہنچ چکی ہے۔ جب تک امریکا کے جارحانہ اور مخالفانہ اقدامات جاری رہیں گے مذاکرات ممکن نہیں۔ شمالی کوریا امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا جس میں جوہری طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔

امریکا اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ہفتے فوجی مشقوں کو مزید وسعت دینے اور خطے میں نئے جنگی بحری بیڑے اور بمبار طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔