صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

آسٹریلیا کا 79 سالہ شخص، فٹبال کا معمر ترین کھلاڑی قرار

disk news | اتوار 29 جنوری 2023 

ڈیوڈ مج کو دنیا کا معمر تین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ فوٹو: فائل

 پرتھ: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ اس بدھ کو اپنی 80ویں سالگرہ منانے والے کھلاڑی ڈیوڈ مج فٹبال کے بزرگ ترین کھلاڑی ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق ڈیوڈ کی عمر 79 سال اور 89 دن تھی جب انہوں نے ’کسِنگ فٹبال کلب‘ کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کے خلاف ایک میچ کھیلا۔ اس طرح انہیں دنیا کے بزرگ ترین سوکر کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین کھلاڑی کی عمر 73 برس تھی اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ ڈیوڈ نے 25 اپریل 2022 کو ایک میچ کھیلا اور ڈیڑھ گھنٹے تک میدان میں رہے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔