صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ بنیں گی

disk news | اتوار 29 جنوری 2023 

disk newsکراچی: بالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ کا کردار ادا کریں گی۔  1972 کی بلاک بسٹری کے پاکستانی ری  میک کو حامد حسین اپنی یو اے ای پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائیں گے۔  پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا ہے کہ ماہرہ خان کی طرف سے ’مینا کماری‘ کے کلاسک کردار کو نبھانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’پاکیزہ‘ کے ری میک کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔  فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے میں بنی تھی۔  بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔   

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔