صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

رواں برس حج کے دوران ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز چلائیں گی

disk news | منگل 17 جنوری 2023 

ریاض: سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اور انھیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حج کے دوران مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپسی مکہ چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کو بھی تربیت دی گئی ہے اور رواں سال حج میں 32 خواتین ڈرائیورز ’حرمین ٹرین‘ چلائیں گی۔

450 کلومیٹر کا سفر 2 گھنٹے میں طے کرنے والی حرمین ٹرین میں 72 ہزار عازمین کی گنجائش ہوگی۔ یہ ٹرین عازمین حج کے لیے بنائے گئے مختلف اسٹاپس پر رکا کرے گی۔

خواتین ڈرائیورز کی تربیت کورونا وبا کے دوران ٹرین سروس بند ہونے کے دوران کی گئی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سطح پر حرمین ٹرین میں خواتین ڈرائیورز کی آزمائش کو سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے بھی خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا جا چکا ہے جس سے خواتین عازم حج کو کافی سہولت ہوئی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔