صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

disk news | بدھ 11 جنوری 2023 

  کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں 30 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 183 رنز بنالیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔

کپتان کین ولیمسن 76 اور ڈیون کانوے 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی۔

قبل ازیں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ پاکستان کے خلاف ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اِش سودھی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کیویز کو جلد آؤٹ کرکے سیریز میں کامیابی حاصل کریں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، محمد رضوان، فخر زمان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مچل بریسویل، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔