صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

مہنگائی سے تنگ ارجنٹینائی مصور نے اصل نوٹوں پر احتجاج درج کروادیا

disk news | بدھ جنوری 2023 

رجنٹینا: اپنے ملک میں مہنگائی سے تنگ مشہورارجنٹینائی مصور نے بطوراحتجاج اصل نوٹوں پر اپنی تخلیقات جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے غصے کا اظہار دکھائی دیتا ہے۔

سرگیو گیولیرموڈیاز نے اس کام کے لیے قیمتی ترین نوٹ بھی استعمال کئے ہیں حالانکہ اب ایک ڈالر 178 ارجنٹینا روپے (پیسو) کے برابر ہوگیا ہے یہاں تک کہ وہاں بھی ڈالر عنقا ہوچکے ہیں اور بلیک مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں۔ لیکن مقامی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اور رک نہیں رہی۔ اسی وجہ سے ملک کی 40 فیصد آبادی غربت میں گھرچکی ہے۔

ہر نوٹ پر تصویر بنانے میں انہیں بہت وقت لگتا ہے لیکن جب نوٹ کی بدلی شکل سامنے آتی ہے تو وہ ایک خاموش احتجاج کی صورت پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یورو اور ڈالر پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فٹبالر لائنل میسی کی تصویر بھی نوٹوں پر بنائی ہے۔

سرگیو کے مطابق اس کے ہم وطن قوتِ خرید کھوچکے ہیں اور سخت پریشان ہیں اور ایک حساس فنکار کی حیثیت سے وہ اپنا ردِ عمل پیش کرتے رہیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔