صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

disk news | بدھ جنوری 2023 

 نیویارک: متحدہ عرب امارات اور چین نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے زبردستی داخل ہونے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
کرلیا جو جمعرات کے روز متوقع ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت گیر دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر متحدہ عرب امارات اور چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کا یہ حصہ صرف مسلمانوں کے لیے مختص ہے اور یہاں یہودیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔ اس پابندی پر اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں نے دستخط بھی کیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے پروٹوکول کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہونے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا اور عالمی سطح پر بھی اسرائیلی وزیر کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر پڑھیں : صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج 

اسرائیل کے قریبی اتحادی ملک امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ایسی یکطرفہ کارروائی پر گہری تشویش ہے جو تناؤ میں اضافے کا باعث ہو۔

انھوں نے اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت برقراررکھنے کا وعدہ پورا کرے،امریکا کا مطالبہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں فلسطین پر قبضہ کرلیا تھا تاہم بعد میں ایک معاہدے کے تحت بیت المقدس کے انتظام اردن کو دیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوکر اسی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔