صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

پالتو بلی 38 ہیئر بینڈ نگل گئی، طبعیت بگڑنے پر آپریشن کرنا پڑگیا

disk news | پیر جنوری 2023 

ارتھ کیرولینا: امریکا میں شریر پالتو بلی نے اس وقت ڈاکٹروں کو آزمائش میں ڈالدیا جب اس نے بال باندھنے والے موٹے ربڑ نگل لئے جنہیں بڑی مشکل سے اس کے پیٹ سے نکالا گیا۔

چارلسٹن اینیمل سوسائٹی کے دفتر میں ساؤتھ کیرولینا کی پالتو بلی جولیٹ لائی گئی جو بظاہر بہت بیمار لگ رہی تھی۔ اسے فوری طور پر ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کرکے اس کے پیٹ سے ایک دو نہیں بلکہ 38 ایسے موٹے ربڑ کے چھلے نکالے گئے جو ہیئرڈریسنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔ اب یہ بلی تیزی سے روبہ صحت ہے۔

ہسپتال لانے والے شخص نے بتایا کہ بلی ایک گھر کے باہر حالتِ غیر میں ملی تھی کیونکہ اس کے مالکان دوسرے شہر منتقل ہوتے وقت اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اسے کھلانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کچھ نہیں کھایا۔

تاہم اس کے بعد ریڈیوگراف ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں غیرمعمولی رکاوٹ ہے۔ مزید ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ اس کے پیٹ میں ربڑ کے چھلوں کا پورا گچھا موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا تھا۔

سب سے اہم بات یہ ہے بلی کا جگر شدید متاثر ہوچکا تھا جسے ادویہ سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اب بلی نارمل ہوچکی ہے۔ اگلے مرحلے میں الیکٹرولائٹ والی غذاؤں سے اس کا علاج کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔