صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

یوکرین کا میزائل حملے میں 400روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

disk news | پیر جنوری 2023 

کیف: یوکرین نے ایک میزائل حملے میں 400 روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کے مکیوکا شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے۔

دوسری جانب روس کی طرف سے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کے اس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کے جنگ زدہ علاقے میں یوکرین کی طرف سے سال نوکے آغاز پر میزائل حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک تعلیمی ادارے کی عمارت بری طرح متاثر ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ایک پیغام میں سابق روسی فوجی اہلکار کا کہناہے کہ حملے میں بلڈنگ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

یوکرین کے حکام نے الزام لگایا ہے کے روس کی طرف سے بھی نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔

روس کی طرف سے سخت سردی کے موسم میں یوکرین پر مسلسل حملوں کے دوران عمارتوں سمیت برقی تنصیات کو مستقل نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے  جس کے باعث ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔