صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

زعیم قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا

نمائندہ خصوصی | منگل 26 جون 2018 

مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا، ان کی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماؤں سے رابطہ بھی کیا ہے۔ زعیم قادری ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میںزعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کس کو نہیں پتہ کہ ن لیگ میں کیا ہو رہا ہے؟ ہمارے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ ہم شریف لوگ ہیں، ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے، انہیں زیادہ معلوم ہے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں 2007ء سے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، ن لیگ نے مجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کر دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری نے بتایا کہ مجھے بتایا گیا تھا لندن کی پراپرٹی 1968ء میں خریدیں گئی تھیں، جب میں نواز شریف کا ترجمان تھا تو مجھے دستاویزات دکھائی گئیں، مجھے نہیں پتہ تھا لندن میں جائیدادیں کس کی ہیں، مجھے تو جو کہا جاتا تھا میں وہی میڈیا میں کہہ دیا کرتا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔