صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

این آر او کا قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں، آصف زرداری

نمائندہ خصوصی | منگل 26 جون 2018 

) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا گیا ہے کہ ان پر سیاسی مقدمات بنائے گئے، خزانہ لوٹنے یا نقصان پہنچانے کے الزامات بھی جھوٹے نکلے۔

سپریم کورٹ میں این آر او کے حوالے سے دائر مقدمے میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ آصف علی زرداری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ این آر او کو قانون بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ 2007ء میں این آر او قانون کے تحت مقدمات واپس لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم جب عدالت نے این آر او کو کالعدم قرار دیا تو واپس لیے گئے مقدمات دوبارہ کھول دیے گئے تھے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان پر خزانے کو لوٹنے اور ملک کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ میرے خلاف مخالفین نے سیاسی مقدمات بنائے تھے جو دراصل مجھے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے یہ جواب سپریم کورٹ میں این آر او کے خلاف دائر کردہ مقدمے میں جمع کرایا گیا۔ فیروز شاہ نامی شہری نے سپریم کورٹ میں آصف زرداری اور پرویز مشرف کے خلاف قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہچانے کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔