صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 18 مئی 2024 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ٹی وی پروگرام کا پرومو جاری

disk news | اتوار 11 دسمبر 2022 

دبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹی وی پروگرام کا اعلان کر دیا۔

شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو شیئر کیا ہے جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

پرومو وڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے پروگرام میں مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

مہمانوں میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی اور وسیم بادامی شامل ہیں۔

 

’دی مرزا ملک شو‘ پروگرام پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

 

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں لیکن دونوں کے ایک ساتھ ٹی وی پروگرام کے اعلان کے بعد وہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔