صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

نیب کی کارروائیاں، نواز شریف نے سخت احتجاج کی ہدایت کر دی

نمائندہ خصوصی | منگل 26 جون 2018 

سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے نیب کی جانب سے لیگی امیدواروں کے خلاف کارروائیوں پر پارٹی قائدین کو احتجاج کی ہدایت کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایکشن پر نواز شریف کا ری ایکشن سامنے آیا ہے۔ لندن میں بیگم کلثوم کی طبعیت کی وجہ سے نواز شریف فی الحال پاکستان آ کر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے رہے لیکن وہ انتخابی مہم کے حوالے سے متحرک ہو چکے ہیں، انھوں نے نیب کی کارروائیوں پر لیگی قیادت سے رابطے ضرور کر لئے ہیں۔

سابق وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اہلیہ کی صحت ٹھیک ہوتے ہی وہ پاکستان جائیں گے۔ انھوں نے لیگی امیدواروں کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر احتجاج کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس سلسلے میں لیگی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کر دیے ہیں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف سخت حکمتِ عملی اور احتجاج کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی فون کر کے ٹیلی فونک کانفرنس کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔