صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

لاہور پولیس نے فراڈ کیس میں اداکارہ کو گرفتار کرلیا

disk news | بدھ دسمبر 2022 

اہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو فراڈ کیس میں ضمانت منسوخ کرنے پر تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ثمر رانا کو تھانہ اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن نے گرفتار کر لیا، ثمررانا پر چھبیس لاکھ روپے کے فراڈ کا کیس تھا جس کی ضمانت ہائی کورٹ سے منسوخ ہو گئی۔

اداکارہ نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کو جج نے مسترد کیا اور ضمانت منسوخ ہونے پر ثمر رانا کو اقبال ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ خواتین کی حوالات بند کردیا گیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ ثمر رانا نے شہری سید کلیم علی شاہ سے مکان فروخت کرنے کے لئے چھبیس لاکھ روپے لئے اور گھر نہ دیا، جس پر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور پھر جب تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ ثمر رانا کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کرنے پر 10 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔