صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

فیملی کورٹ کی فیروز اور علیزے کو مل کر صلح کرنے کی ہدایت

disk news | منگل دسمبر 2022 

راچی: فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست پر دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر صلح کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطاق کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ کے روبرو اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علیزے بچوں کیلئے کتنا اخراجات مانگ رہی ہے وہ بھی لکھ کر لے آئیں اور فیروز خان کتنا اخراجات برداشت کر سکتے ہیں وہ بھی لکھ کر آئیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے کا حل نکلے اور صلح ہو۔

 

عدالت نے دونوں فریقین کو آئندہ پیشی پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

عدالت نے فیروز خان کو جہیز کا سامان بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔