صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی، عمارہ حکمت

disk news | پیر دسمبر 2022 

لاہور: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ممکنہ ریلیز سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

 

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت  نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھیں : ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز کا امکان، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔

واضح رہےکہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔