صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

توشہ خانہ میں نااہلی؛ عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

disk news | پیر دسمبر 2022 

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔