صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

بھارت میں کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟ راحت فتح علی نے 11 سال بعد وجہ بتادی

disk news | اتوار دسمبر 2022 

اکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے تقریباً گیارہ سال بعد پہلی بار بھارت میں اپنی گرفتاری کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں راحت فتح علی خان سے جب 2011 میں نئی دہلی میں اُن کی گرفتاری کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کے حوالے سے بھارتی قوانین کے بارے میں علم نہیں تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان نے بہت زیادہ مدد کی اور اُن کے اقدامات کی وجہ سے ہی شام کو مجھے کلیئرنس مل گئی تھی۔

واضح رہے کہ 2011 میں راحت فتح علی خان کو مقررہ حد سے زیادہ غیرملکی کرنسی نقد لے جانے پر بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر روک کر گرفتار کیا گیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔