صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

چار بہنوں کا 389 سال کی مجموعی عمر کا عالمی ریکارڈ

disk news | منگل 27 ستمبر 2022 

سیو فالز: امریکا میں چار بہنوں نے 389 سال کی مجموعی عمر کا گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا شہر سیو فالز سے تعلق رکھنے والی چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22 اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔

 

ان بہنوں میں 101 سالہ آرلووین جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن اور 93 سالہ جویل جانسن شامل ہیں۔

 

ان بہنوں نے یہ ریکارڈ گوبِل خاندان سے حاصل کیا جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتداء میں 383 سال سے زائد تھی۔

ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔