صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پری زاد اسٹار کی ایوارڈز شو میں احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل

disk news | منگل 27 ستمبر 2022 

ورنٹو: پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی ایوارڈز شو کے دوران میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ مارنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

احمد علی اکبر نے بین الاقوامی ایوارڈز شو آسکر کی یاد تازہ کردی جب امریکی اداکار وِل اسمتھ نے  لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

 

پری زاد اسٹار کی جانب سے کامیڈین احمد علی بٹ کو مارا گیا تھپڑ حقیقی نہیں تھا بلکہ ایک مذاق تھا۔

 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کا ذکر کر رہے ہیں۔

 

احمد علی بٹ پری زاد اسٹار کو کہتے ہیں کہ میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے۔

اس جملے کے ادا ہوتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اُٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔