صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

disk news | جمعرات 15 ستمبر 2022 

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم کو کپتان جب کہ شاداب خان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

 

 

کھلاڑی فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے۔ یہ ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں : ٹی20 ورلڈکپ میں فخر زمان قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، راشد لطیف

 

سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے سوا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے۔ فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

آل راؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔

 

محمد وسیم نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گااسی طرح پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 عدد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہو گی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی ابتدائی چار میچوں کی میزبانی کرےگا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچ ہوں گے۔

 

انہوں ںے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے تمام میچوں کا آغاز شام 7:30 بجے ہوگا، ہمیں اس ٹیم نے مجموعی طور پر بہت خوشیاں دی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔