صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

سوئیڈن کی وزیراعظم نے انتخابی شکست تسلیم کرلی، عہدے سے مستعفی

disk news | جمعرات 15 ستمبر 2022 

اسٹاک ہوم: سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کرلی۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

سوئیڈن میں عام انتخابات میں ڈالے گئے 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کئے۔ سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔