صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

عوام سیلاب پر سیاست سے ناراض ہیں، وقت آنے پر حساب لیں گے، وزیراعظم

disk news | منگل 13 ستمبر 2022 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آنے پر عوام سیلابی صورتحال میں سیاست کرنے والوں سے حساب لیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ انہوں نے وزرا اور سرکاری افسران کو اسلام آباد میں اپنے ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوام میں جانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام یادرکھیں گے کون ان کے پاس آیا اور کون اسلام آباد میں بیٹھا رہا، امید ہے دو تین ہفتوں میں سیلابی پانی اترجائے گا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے کون سیلاب پر سیاست اور کون خدمت کررہا ہے، وہ خاموش ہیں، لیکن ان کے اندر ناراضی، دکھ اور تکلیف ہے جسے وہ بیان نہیں کرپارہے، وقت آئے گا جب وہ اس بات کا حساب بھی لیں گے اور شاباش بھی دیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود قیمت چکائی، انتونیو گوتریس نے بھی کہا   پاکستان   موسمیاتی تبدیلی   کے زیراثر ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔