صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

ڈاکٹروں کا ملکہ الزبتھ دوم کی صحت سے متعلق اظہارِ تشویش

disk news | جمعرات ستمبر 2022 

رطانیہ: ڈاکٹروں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کردیا۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا کہ ڈاکٹروں کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش ہے اور انہوں نے ملکہ کو طبی نگرانی میں رہنے کی سفارش کی ہے۔

 

خیال رہے کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ اعلان 96 سالہ ملکہ کی اپنی پریوی کونسل کی میٹنگ منسوخ کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

 

برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے ملکہ الزبتھ دوم کی صحت سے متعلق کہا کہ “بکنگھم پیلس سے آنے والی خبروں سے پورا ملک شدید فکر مند ہو گا”۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ  کہ میرے خیالات اور ہمارے برطانیہ بھر کے لوگوں کے خیالات اس وقت ملکہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔