صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

امریکی یوٹیوبر نے 24 گھنٹوں میں باسکٹ بال کے پانچ ریکارڈ توڑ ڈالے

disk news | جمعرات ستمبر 2022 

یک چارلس: ایک امریکی یوٹیوبر نے 24 گھنٹے میں باسکٹ بال کے پانچ ٹِرک شاٹ (معمول سے ہٹ کر غیر متوقع شاٹ) کے ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

امریکن میڈیا کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک یوٹیوب پوسٹ میں بتایا کہ جوشوا واکر نے 24 گھنٹوں کے دورانیے میں پانچ ریکارڈز کو توڑا۔

 

امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر لیک چارلس میں بنائے جانے والے ان ریکارڈز میں جوشوا واکر نے پہلا ریکارڈ 113 فٹ 6 انچز سے پھینکے گئے طویل شاٹ کا بنایا۔

 

یوٹیوبر کا دوسرا ریکارڈ 48 فِٹ کی دوری سے طویل بِی ہائینڈ دی بیک شاٹ کا تھا۔ تیسرا ریکارڈ 80 فِٹ کی دوری سے طویل ہُک شاٹ پھینک کر جبکہ چوتھا ریکارڈ 95 فِٹ کی دوری سے طویل باؤنس شاٹ پھینک کر بنایا۔

امریکن شہری کی جانب سے آخری ریکارڈ 84 فِٹ کی دوری سے بیک ورڈ شاٹ پھینک کر بنایا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔