صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

شاہد خاقان کی گاڑی کا گھیراؤ، لیگی کارکنان کے 'گو عباسی گو' کےنعرے

نمائندہ خصوصی | اتوار 24 جون 2018 

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو انتخابی مہم کے دوران خفت کا سامنا کرنا پڑا جب لیگی کارکنان نے آبائی حلقے دکھالی کے دورے کے دوران گو عباسی گو کے نعرے لگائے اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا۔ پولیس کی مداخلت پر راستہ ملا۔

ن لیگی کارکنان نے بجلی، گیس اور سڑکوں جیسی سہولتیں نہ ملنے پر شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے پہنچنے پر گاڑی کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا۔ کارکنان نے گو عباسی گو کے نعرے لگائے اور ان کا راستہ کافی دیر روکے رکھا تاہم پولیس کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کو راستہ ملا۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب جانتے ہیں ملکی مسائل صرف ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے، مشکلات کے باوجود نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی، اس سے پہلے بھی حکومتیں رہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابرہے، کچھ لوگ گیس اوربجلی نہ ملنےپر ناراض ہیں۔ تھوڑاصبرکرلیں، منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی انتخابی مہم کے سلسلے میں آبائی حلقہ دکھالی آئے تھے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔