صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

اکشے کمار کی نئی فلم ’کٹھ پتلی ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

disk news | پیر 22 اگست 2022 

ممبئی: معروف بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’کٹھ پتلی ‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

فلم کی کہانی ایک پراسرار نفسیاتی قاتل کے گرد گھومتی ہے  جو ایک قصبے میں پے در پے تین قتل کرچکا ہے۔

 

اکشے کمار نے ’کٹھ پتلی‘ میں ایک پولیس افسر کا کردار نبھایا ہے جس کا مشن قاتل کو پکڑنا ہے۔

 

ٹریلر کے آغاز میں اکشے کمار اپنی ٹیم کو سیریل کلر سے خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قاتل کو صرف طاقت سے روکنا ممکن نہیں ہے بلکہ ایسے شاطر قاتل کو پکڑنے کے لئے مائنڈ گیمز کھیلنی پڑیں گی۔

اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اکشے کمار ٹاؤن کو سیل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

ٹریلر کے آخر میں بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ایک کار ٹرنک پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کے بعد پر ان کے چہرے پر حیرانی نظر آتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر فلم کا ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے مرکزی اداکار اکشے کمار نے لکھا ’’تین قتل، ایک شہر، ایک پولیس افسراور ایک آزاد سیریل کلر! کٹھ پتلی دو ستمبر کو سامنے آئے گی، صرف ڈزنی پلس ہاٹ ا سٹار پر‘‘۔

ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ فلم پراسرا قتل کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں بہت سارے پیچ اور الجھاؤ ہیں۔ قاتل ایک نفسیاتی مریض ہے اور اس کے ایکشن ناقابل یقین اور مبہم ہیں۔ فلم میں شائقین کیلئے بہت سارے سرپرائز ہیں۔

فلم کو رنجیت ایم تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کے اندر راکل پریت سنگھم ،سرگون مہتا اور چندراچر سنگھ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔